اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوکل ٹرین سے گرکر دوشیزہ ہلاک - لوکل فاسٹ ٹرین کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے

ممبئی کے ڈومبیولی اسٹیشن سے فاسٹ ٹرین چلائے جانے کو لے کر محکمہ ریلوے سنجیدہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

لوکل ٹرین سے گرکر نوجوان لڑکی ہلاک
لوکل ٹرین سے گرکر نوجوان لڑکی ہلاک

By

Published : Dec 17, 2019, 8:30 AM IST

ممبئی میں آفس آنے اور جانے کے اوقات میں لوکل ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد زیادہ اور ٹرینیں کم ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔

لوکل ٹرین سے گرکر نوجوان لڑکی ہلاک

کلیان اور تھانے کے درمیان تیز رفتار لوکل ٹرین کم ہونے کے سبب مسافر ٹرین میں لٹک کر سفر کرتے ہیں اور حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ڈومبیولی کی چارلی پارسی نامی ایک لڑکی آفس جانے کی جلد بازی میں پانچ نمبر پلیٹ فارم سے چارلی کے لیے فاسٹ لوکل ٹرین مسافروں کی بھیڑ کے بعد کسی طرح سوار ہوئی اور وہ دروازے پر آواز لگاتی رہی، اندر چلو مگر لوکل پوری طرح مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ہر کسی کو آفس جانے کی جلد بازی تھی اور لوکل ابھی ٹھیک سے اپنی رفتار بھی نہیں پکڑپائی تھی کہ کوپر اسٹیشن کے نزدیک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گرگئی شدید طور سے زخمی چارلی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

ڈومبیولی اسٹیشن سے ممبئی لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر حادثے کا شکار ہورہے ہیں۔ اس کو لے کر مقامی افراد میں ریلوے انتظامیہ کے تئیں شدید ناراضگی ہے۔

ممبئی آفس جانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا برسوں سے مطالبہ رہا ہے کہ لوکل فاسٹ ٹرین کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے مگر اس کے بعد بھی ریلوے انتظامیہ اس مطالبے کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے اور آئے دن مقامی افراد حادثہ کا شکار ہورہے ہیں۔ کیوں کہ جلدبازی میں جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہے اور حادثہ کے گراف میں ڈومبیولی اور ممبرا کے درمیان زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details