اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں نوجوان کسان نے خودکشی کی

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تقریباً 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع نانگاؤں تعلعقہ میں ایک نوجوان کسان نے 40 فٹ گہرے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

image
image

By

Published : Nov 21, 2020, 12:26 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے تقریباً 20 تا 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع نان گاؤں تعلقہ کے آسنت دیہات میں ایک 26 سالہ نوجوان سچن سریش نے سرکاری ملازمت نہ ملنے کے سبب کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

اطلاع کے مطابق یہ نوجوان گریجویٹ تھا اور گزشتہ کئی مہینوں سے سرکاری ملازمت کی تلاش میں تھا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی ملازمت نہ ملنے پر نوجوان نے مایوس ہوکر دیر رات دیہات کے قریب واقع ایک کھیت کے کنویں کود کر اپنی جان دے دی۔

شکیل تیراک نے آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد لاش باہر نکالی

تفصیلات کے مطابق مقامی غوطہ خور اور منماڑ فائر بریگیڈ عملہ کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی نوجوان کی لاش نہیں مل سکی۔

لاش نہ ملنے کی صورت میں منماڑ فائر بریگیڈ اور پولس افسران کے اصرار پر مالیگاؤں فائر بریگیڈ محکمہ کے انچارج سنجے پوار نے ماہر تیراک شکیل تیراک کو جائے واقعہ پر روانہ کیا۔

شکیل تیراک چھٹی ہونے کے باوجود اپنی موٹر سائیکل سے آسنت دیہات روانہ ہوگئے اور دیہات میں پہنچنے کے بعد انھوں نے کنویں کے پانی کا جائرہ لیا جس کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد لاش کو پانی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

شکیل تیراک کے مطابق لاش تقریب 40 تا 45 فٹ گہرے پانی میں جاکر نیچے جھاڑیوں میں پھنس گئی تھی اس لیے لاش تلاشنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

فی الحال تمام قانونی مراحل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details