اردو

urdu

By

Published : Jun 8, 2020, 7:55 PM IST

ETV Bharat / state

یس بینک کیس: ممبئی میں کاکس اینڈ کنگز کے دفاتر پر ای ڈی کا چھاپہ

منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے کاکس اینڈ کنگز کے پانچ دفاتر پر چھاپہ مارا، یہ دونوں ادارے ممبئی میں یس بینک سے زیادہ قرض لینے والے اداروں میں شامل تھے۔

ای ڈی
ای ڈی

یس بینک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں عالمی سیاحت اور ٹریول کمپنی کاکس اور کنگز کے کم سے کم پانچ دفاتر پر چھاپہ مارا۔

انفرسمینٹ ڈئیریکٹوریٹ نے بتایا 'مرکزی ایجنسی کی ٹیمیں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت تلاشی لے رہی ہیں'۔

عہدیداروں نے بتایا 'کاکس اور کنگز ''یس بینک'' کے اعلی قرض دہندگان میں سے ایک تھے'۔

انہوں نے بتایا ' تلاشی کا مقصد اس معاملے میں مزید شواہد اکٹھا کرنا ہے اور پانچ دفاتر کو سیل کیا جارہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
وقت آگیا ہے کہ بھارت آتم نربھر بھارت کے لیے سرمیایہ کاری کرے: کوٹک
'آٹھ کروڑ میں صرف 20.26 لاکھ مزدوروں کو ملا مفت راشن'

ای ڈی یس بینک اور دوسرے متعدد کارپوریٹ گروپس پر تحقیقات کر رہی ہےجو اس فراڈ کیس میں ملوث ہیں اور ان سبھی گروپس کو بینک سے بڑی تعداد میں لون دیا گیا تھا۔

اس معاملے میں ای ڈی نے اب تک یس بینک کے بانی رانا کپور کو گرفتار کیا ہے اور ممبئی کے ایک خصوصی پی ایم ایل اے کورٹ میں پہلی چارج شیٹ دائر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details