اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sharad Pawar on silverware use in G20 کچھ لوگوں کا قد بڑھانے کے لیے جی ٹوئنٹی کا استعمال کرنا غلط:شرد پوار - جی 20 سربراہی اجلاس

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز مرکزی حکومت پر تنقید کی کہ وہ کچھ لوگوں کے قد کو بڑھانے کے لیے جی 20 کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کو چاندی کے برتنوں اور سونے سے چڑھائے ہوئے برتنوں پر کھانا پیش کیے جانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔Wrong to misuse G20 to boost stature of some people: Sharad Pawar

Sharad Pawar on silverware use in G20
Sharad Pawar on silverware use in G20

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 11:43 AM IST

ممبئی: این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز جی 20 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کو چاندی کے برتنوں اور سونے سے چڑھائے ہوئے برتنوں میں کھانا پیش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نے ایسے پروقار مواقع پر دکھاوے پر اعتراض جتایا جہاں عالمی رہنما عالمی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔شرد پوار نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بھارت میں پہلے دو بار منعقد ہوئی تھیں، ایک بار جب اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں، اور عالمی رہنما شرکت کے لیے آئے تھے۔ لیکن میں نے کبھی نہیں سنا کہ چاندی کے برتن اور سونے سے چڑھے برتن مندوبین کے لیے استعمال ہوئے۔ جنوبی ممبئی میں این سی پی کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی تقریبات کا فائدہ اٹھانا درست نہیں ہے۔

شرد پوار نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ بھارت آنے والے عالمی لیڈروں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک کے لئے ضروری ہے، لیکن اہم مسائل کو درکنار کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا قد بڑھانے کیلئے اس طرح کے واقعات کا غلط استعمال غلط ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 82 سالہ لیڈر نے کہا کہ ملک کے لوگ اس طرح کی چیزوں پر بحث کریں گے اور اس بارے میں رائے قائم کریں گے کہ آیا اس طرح کے واقعات کو کسی کی شبیہ بنانے کے لیے استعمال کرنا درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنہ 2024 کے حالات مودی بی جے پی کے لیے سازگار نہیں: شرد پوار

دوسری جانب کانگریس لیڈر ششی تھرور نے نئی دہلی اعلامیہ پر جی 20 میں تمام رکن ممالک کو اتفاق رائے پر لانے کے لیے بھارت کی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details