جنوبی ممبئی کے مختلف علاقوں میں بارش نے اس قدر قہر برپا کیا کہ بھنڈی بازار، پائیدھونی، مدنپورہ، پریل لال باغ اور دادر کے نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے۔
ممبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا قہر کنگ سرکل ماٹونگا، دادر ٹی ٹی، گول دیول، جے جےجنکشن، شیخ مصری درگاہ روڈ، پوسٹل کالونی چمبور، چونا بھٹی، کرلا سی ایس ٹی روڈ مانخورد، مغربی مضافات اندھیری، دہیسر سب وے، اور نیشل کالج باندرہ ممبئی میں درخت اور حفاظتی دیواریں منہدم ہونے کی کل چھ شکایات ملی ہیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق بھانڈوپ گاؤں روڈ پر ایک منزلہ گھر کی گیلری کا حصہ گرگیا، اس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اجئے اگروال اور کرانتی اگروال کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
شہر و مضافات میں تیز ہواؤں اور زوردار بارش کے سبب کل 141 مقامات پر درخت اور شاخیں گر نے کے واقعات پیش آئے ہیں بارش کے سبب تینوں لائن ہاربر سینٹرل اور مغربی مضافاتی ریلوے کی سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں، کیونکہ بارش کے سبب ریلوے کی پٹریوں پر پانی جمع ہو گیا تھا، جبکہ شہر و مضافات میں شارٹ سرکٹ کے کل دس واقعات پیش آئے، جس میں کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید تیز بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے جاری کیا ہے۔ مختلف ریلوے اسٹیشن اور سڑکوں پرپھنسے مسافروں کے لئے بی ایم سی نے اسکولوں میں بازآبادکاری کا انتظام کیا ہے جبکہ شہر میں دوپہر سے جاری بارش نے قہر برپا کر دیا ہے، سڑکیں لبریز اور عوام بے حال ہے۔
دوسرے روز بھی بارش نے بی ایم سی کی قلعی کھول دی ہے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئی ہیں، وہیں مہاراشٹر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔