اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں رواں برس عالمی خواتین جی۔ 20 کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر مختلف ممالک کی مندوب خواتین کا اورنگ آباد ایئرپورٹ پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ جی۔ 20 کانفرنس کے لیے اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ عالمی خواتین جی۔ 20 کانفرنس 27 سے 28 فروری کو اورنگ آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کی خواتین کا استقبال اورنگ آباد ایئرپورٹ پر کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کی خواتین افسران نے پھولوں کے ہار اور شال پہنا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی وفد کے سامنے روایتی موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقعے پر خواتین اراکین کا روایتی استقبال کیا گیا۔ بہت سے غیر ملکی زائرین نے ہوائی اڈے پر ہی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ریاست کے تاریخی ورثے، ثقافت اور رسم و رواج کو ظاہر کرنے کے لئے ضلع میں عالمی خواتین کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ پر گیت کار انجلی چنچولکر، اسکولی طالبات اور انسٹرومنٹس کے ساتھ روایتی گیت گا رہے تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے ہوائی اڈے پر پہنچنے والی خواتین نمائندوں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر کراڈ نے وفد کو اجنتا اور ایلورہ غاروں کے ساتھ ساتھ اورنگ آباد شہر کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات کے بارے میں معلومات دی اور مندوبین سے دو روزہ کانفرنس اور مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی خواہش کی۔