اردو

urdu

World Mental Health Week عبدالعزیز ہسپتال میں دماغی صحت کا عالمی ہفتہ منایا جائے گا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 2:59 PM IST

دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اسی کی مناسبت سے اورنگ آباد کے ڈاکٹر عبدالعزیز قادری کے مینٹل ہیلتھ سینٹر میں پانچ روزہ پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ پروگرام میں مباحثے کے مقابلے، پوسٹر سازی کے مقابلے، ڈرامہ مقابلے اور تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ World Mental Health Week will be celebrated at Abdulaziz Hospital

Etv Bharat
Etv Bharat

عبدالعزیز ہسپتال میں دماغی صحت کا عالمی ہفتہ منایا جائے گا

اورنگ آباد: دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اورنگ آباد کے ڈاکٹر عبدالعزیز قادری کے مینٹل ہیلتھ سینٹر کی جانب سے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اس سال کا تھیم ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز قادری نے کہاکہ سینٹر فار مینٹل ہیلتھ نے یہ اعلان کیا ہے ایک ہفتہ تک دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر معاشرے کے ہر طبقے میں دماغی صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے، تا کہ ہم ہماری زندگی کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ مذکورہ پروگرام 5 دن کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hamro Art آٹھ سو سالہ قدیم ہمرو فن کو زندہ کرنے کی ضرورت

ان پروگرام میں اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میں مباحثے کے مقابلے، پوسٹر سازی کے مقابلے، ڈرامہ مقابلے اور تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ دماغی صحت کا عالمی دن ایک تقریب ہے جسے بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔ یہ دماغی صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ذہنی صحت کے چیلنجوں سے دوچار افراد کے حقوق کی وکالت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس سال ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اعلامیہ ذہنی صحت کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالعزیز قادری کے دماغی صحت کے مرکز مقصد کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ان مقابلوں کے اختتام 10 اکتوبر 2023 کو دماغی صحت پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں شہر کے معروف ڈاکٹرز شرکت کریں گے جس سے دماغی صحت کے مسائل حل ہوں گے اور اس کے بعد مقابلہ جیتنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details