ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں 16 سے 18 فروری کے درمیان جی 20 کے زیر اہتمام ورلڈ اسپائس کانگریس کی جانب سے نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔اس کا مقصد ملک میں کاروبار کے لئے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔World Cup Spice Congress Will Held On 16th And 18th January In Mumbai
اس موقع پر ملکی اور غیر ملکی سطح پر صحت کو لے کر خاص خیال رکھا گیا ہے۔خاص کر ایسے مصال جن سے اس کورونا بیماری میں یا اس سے ہونے والے امراض کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہو اس پر خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔ بھارتی مصالوں میں خاص کر ہلدی ،ادرک، کالی مرچ ،زیرہ جیسی گھریلو مصالوں کا مطالبہ زیادہ ہو رہا ہے۔یہی سبب ہے کہ بھارتی مصالہ صنعت نے گزشتہ دو برسوں میں میں چار ملین ڈالر کی آمدنی کے اعدادو شمار کو عبور کر لیا ہے۔ اس حالت میں گھریلو مصالوں کی مانگ لازمی ہے۔
کورونا وبائی مرض کے نتیجے میں عالمی سطح پر مصالحوں کے صحت سے متعلق فوائد اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ہندوستانی مصالحہ ، خاص طور پر ہلدی، ادرک، کالی مرچ، اور بیجوں کے مصالحے، روایتی ہندوستانی مصالحے جیسے زیرہ اور میتھی کی بڑھتی ہوئی مانگ سے ظاہر ہوتا ہے۔ ان سب کا کوویڈ 19 کے بعد مانگ میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستانی مسالوں کی صنعت نے پچھلے دو برس 2020-21 اور 2021-22 کے دوران 4 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی عبور کی ہے۔ اس عرصے کے دوران مقامی مارکیٹ میں مصالحہ جات کی مانگ میں بھی مثبت اضافہ ہوا ہے۔