اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل: فلمی ستاروں کی ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی - بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا رد عمل

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کی کامیابی اور ٹیم انڈیا کی شکست پر سیاسی رہنماوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے رد عمل کا اظہار کیا۔

India as Australia
India as Australia

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 9:36 AM IST

حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قابل ستائش کارکردگی کے باوجود ٹیم انڈیا کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے ٹیم انڈیا کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جیسے کرینہ کپور خان، شاہ رخ خان، رنویر سنگھ کے ساتھ اسٹیڈیم میں بھی موجود تھے، ٹیم انڈیا کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اور آسٹریلیا کو سخت مقابلہ دینے کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی ستائش کی۔ شاہ رخ خان، گوری خان، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، آیوشمان کھرانہ، اور شانایا کپور سمیت کئی مشہور شخصیات ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ اگرچہ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن ٹیم انڈیا یہ میچ چھ وکٹ سے ہار گئی۔ میچ ختم ہونے کے فوراً بعد بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے ٹیم انڈیا کی کوششوں کی ستائش کی اور ورلڈ کپ 2023 کے دوران ٹیم انڈیا کی اب تک کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا۔

India as Australia

انسٹاگرام اسٹوریز پر کرینہ کپور خان نے لکھا کہ "ٹیم انڈیا کے لئے صرف محبت اور احترام۔ ٹیم انڈیا نے فائنل میں بہترین مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کو سخت ہدف دیا۔"

India as Australia

پین انڈیا اداکارپ رشمیکا منڈنا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 'مین ان بلیو' کی تصویر شیئر کی اور لکھا "شکریہ۔" اسی طرح اداکار رنویر سنگھ نے ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے لکھا کہ "کچھ اونچائیاں، کچھ پستی، کچھ اچھے دن، کچھ برے دن، کچھ جیت، کچھ ہار، یہ کھیل ہے، یہی زندگی ہے۔ ہم سب پریشان ہیں، لیکن آئیے ان سب کے لئے بہترین مظاہرہ کرنے پر تالیاں بجاتے ہیں"۔

India as Australia

اداکار اجے دیوگن نے ایکس پر لکھا کہ "ہندوستان، پوری چیمپئن شپ میں آپ کا غیر متزلزل جذبہ اپنے آپ میں ایک زبردست کامیابی تھی... اپنے سروں کو بلند رکھیں۔" کاجول نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ "اچھا کھیلا، ٹیم انڈیا۔ آسٹریلیا کو ایک اور ورلڈ کپ پر مبارکباد!"

انوپم کھیر نے ٹیم انڈیا کی شکست پر اپنی والدہ کا ردعمل شیئر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ "ان میں سے ایک ٹیم کو جیتنا ہی تھا۔ آج کے کھیل کے بارے میں ماں کا تجزیہ! انہوں نے پورا میچ دیکھا۔ ان کے الفاظ فلسفیانہ اور تسلی بخش تھے۔ ان کی بات سنیں! ان کے الفاظ سے سکون ملے گا! تاہم میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ دنیا بھر کے ہر ہندوستانی کی طرح میں بھی مایوس ہوں۔ ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واقعی چیمپئنز کی طرح کھیلا! ٹیم انڈیا آپ کا شکریہ۔ اس ورلڈ کپ کے دوران آپ نے ہمارے اندر جس خوشی اور فخر کا احساس پیدا کیا۔ جئے ہند!"

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی اور کانگریس رہنماوں کی آسٹریلیا کو مبارک باد، ٹیم انڈیا کی بھی ستائش

واضح رہے کہ یہ مقابلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دوسری مرتبہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل 8 اکتوبر کو مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں ہندوستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان 2003 کے فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے ارادے سے چوتھی بار ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہوا تھا۔ تاہم ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کی شخصیات کے علاوہ عام لوگوں اور سیاسی رہنماؤں نے بھی ٹیم انڈیا کی شکست اور آسٹریلیا کی کامیابی پر رد عمل کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details