اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مزدوروں کے پی ایف میں بدعنوانی کا انکشاف - پانچ سو کروڑ کا گھوٹالہ

رکن پاریمان امتیاز جلیل نے پی ایف آفس اور لیبر کمشنریٹ پر کروڑوں کے غبن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دس برسوں میں مزدوروں کے نام پر پانچ سو کروڑ کی بدعنوانی کی گئی ہے۔

مہاراشٹر: مزدوروں کے پی ایف گھوٹالہ کا انکشاف
مہاراشٹر: مزدوروں کے پی ایف گھوٹالہ کا انکشاف

By

Published : Dec 7, 2020, 5:33 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رکن پاریمان امتیاز جلیل نے مزدوروں کے پی ایف میں بدعنوانی کا انکشاف کیا۔

انہوں نے پی ایف آفس اور لیبر کمشنریٹ پر کروڑوں کے غبن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دس برسوں میں مزدوروں کے نام پر پانچ سو کروڑ کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: مزدوروں کے پی ایف گھوٹالہ کا انکشاف

اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ماتھاڑی کامگار بورڈ کے ممبران، پی ایف آفس اور لیبر آفس کے ساز باز سے آٹھ سے دس ہزار مزدوروں کی پی ایف کی رقم کا غبن کیا جارہا ہے۔'

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مزدوروں کی تنخواہ سے تیس فیصد رقم کٹ ضرور رہی ہے لیکن اس کا فائدہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: سلی گوڑی: پولیس کی فائرنگ میں بی جے پی ورکر کی موت

امتیاز جلیل نے دعوی کیا کہ ' یہ سلسلہ پچھلے دس برسوں سے جاری ہے اور اس عرصے میں پانچ سو کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ رکن پاریمان نے پورے معاملے کی سی آئی ڈی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details