اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس واقعے کے خلاف جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کا احتجاج

جماعت اسلامی ہند (ممبئی) خواتین‌ ونگ کی جانب سے ہاتھرس میں ہوئے جنسی زیادتی کے خلاف کرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔

image
image

By

Published : Oct 15, 2020, 11:08 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کرلا علاقے میں بدھ کے روز دوپہر بعد کرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر جماعت اسلامی ہند ممبئی کی خواتین کی جانب سے ہاتھرس واقعے کے خلاف خاموش احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں کرلا جماعت کی درجنوں خواتین نے حصہ لیا، دورانِ احتجاج خواتین نے اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں پولیس و انتظامیہ کی سرد مہری پر بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

جماعت اسلامی ہند کی خواتین ونگ کا احتجاج

واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ کو کئی دن گزر چکا ہے لیکن اب تک حکومت نے ملزمین کے خلاف خطر خواہ کارروائی نہ کرنے کا الزام ہر کوئی کررہا ہے۔

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ آخر اترپردیش حکومت اِس قسم کی سنگین واردات پر اتنی عدم توجہی کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے؟ اور اس پر کمال کی بات یہ ہے کہ مرکز بھی اس تعلق سے واضح رہنمائی یا احکامات کو صادر نہیں کر رہا ہے۔

کرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاج کررہی خواتین نے جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے تمام ملزمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کر انھیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details