فلسطینی مسلمانوں کیلئے مالیگاؤں میں خواتین کی دعائیہ مجلس کا انعقاد مالیگاؤں:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر کے بیشتر مسلم اکثریتی اضلاع میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں صدائیں بلند ہونے لگیں ہیں۔اسی سلسلے کیں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جمعیت علماء (ارشد مدنی) کے زیراہتمام گذشتہ شب عزیز کلو اسٹیڈیم گراونڈ پر فلسطین مسلمانوں کیلئے دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جہاںغزہ کے مسلمانوں اور معصوم بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر جمعیت علماء (ارشد مدنی) کے مقامی صدر و رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ آج دنیا کے وہ ممالک جو حماس کے حملوں کی مذمت کررہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ حماس کا حملہ ایک ردعمل ہے۔ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں پر ظلم برپا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ملک حماس کے حملوں کی مذمت کرتا ہے تو ایسے میں ہم اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ کیونکہ حماس کا یہ حملہ دہشت گردی نہیں بلکہ مجبوری میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے پیش نظر ہم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ہے اور اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہئیے اور فلسطینیوں کو انکا حق ملنا چاہیئے۔ اقوام متحدہ نے 1947 میں برطانیہ نے جس کا نفاذ 1948 میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Israel Palestine Conflict ہریانہ کی یونیورسٹی میں فلسطین اسرائیل پر لیکچر پر تنازع
ان کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی ایک ریاست اسرائیل کے نام سے قیام کی گئی، اس وقت جو سرحد بنائی گئی تھی اس پر اسرائیل کو بس جانا چاہئیے تھا۔ اور جس علاقے پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا اس کو چھوڑ دیے، تاکہ فلسطینیوں کی ایک الگ ریاست قائم ہوسکے، جمعیتہ علماء (ارشد مدنی) کا یہی موقوف ہے۔