اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کے خلاف خواتین کا تالی، تھالی اور ڈبہ بجاکر احتجاج

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں خواتین نے زبردست احتجاج کیا۔

women protest against lockdown in malegaon
خواتین کا احتجاج

By

Published : Apr 14, 2021, 7:11 AM IST

کورونا وائرس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز سے ہر خاص و عام پریشان ہے۔ اس لیے شہر مالیگاؤں میں رمضان المبارک کے پیش نظر کاروباری افراد اور دکاندار لاک ڈاؤن کی مخالفت پر آمادہ ہے اور سیاسی رہنما سٹرکوں پر احتجاج کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

اس تعلق سے جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں نقاب پوش خواتین نے لاک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مخالفت کی اور خواتین نے تالی، تھالی اور ڈبہ بجا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو ایک مطالباتی مکتوب دیا۔

اس ضمن میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہفتہ واری لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کو مالیگاؤں شہر کی عوام نے قبول کیا تھا۔اور اسی کے ساتھ لوگ زندگی گزار رہے تھے تو پھر اچانک پولیس انتظامیہ سختی کا برتاؤ کیوں اختیار کرنے لگیں۔

خواتین کا احتجاج

اور انہوں نے سخت الفاظ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان پریشانیوں کو ذہن میں رکھ کر لاک ڈاؤن جیسے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

شان ہند نے کہا کہ شہر میں لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت نے کس طرح کا کوئی مالی تعاؤن مزدوروں یا روزانہ کمانے والوں کو فراہم نہیں کیا ہے۔ پہلے حکومت ان کو ماہانہ امداد فراہم کرے اس کے بعد لاک ڈاؤن جیسا قدم اٹھائے۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ ہم پہلے لاک ڈاؤن کے نقصان سے ابھی تک باہر نہیں نکل پائے ہیں کہ پھر حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا، اس طرح سے اچانک لاک ڈاؤن کرنے سے لوگوں کو خاص کرکے خواتین کو حد سے بھی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ شوہر کما کر لاتا ہے تب خواتین گھر کو چلاتی ہیں۔ان کا یہی کہنا ہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن نہ لگائے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details