ریاست مہاراشٹرا کے کلیان دومبی ولی سے بی جے پی میونسپل کارپوریٹر دیا گائیکوایڈ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
قبل ازیں سال 2017 میں اسی خاتون نے بی جے پی کارپوریٹر پر عصمت ریزی کا الزام عائد کیا تھا لیکن وہ اس مقدمہ میں بری ہوگئے تھے۔ تاہم خاتون نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور انہیں مسلسل ہراساں کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کررہی تھی۔
دیا گائیکوایڈ نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے جال بچھا کر اس خاتون کو کارپوریٹر کے آفس میں3 لاکھ روپئے نقد رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
مذکورہ خاتون انہیں فون پر اور فیس بک ، واٹس اپ وغیرہ پر مسلسل 3 لاکھ تا 5 لاکھ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔ کارپوریٹر نے اس خاتون کو 3 لاکھ روپئے ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے اپنے دفتر طلب کیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔