اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ سو کورونا متاثرین کی کامیاب زچگی 503 ولادتیں - صحیح سلامت ولادتیں

ممبئی شہر میں جہاں کورونا کا قہر عروج پر ہے وہیں ممبئی میونسپل کارپوریشن کا نائر اسپتال کورونا مریضوں کے ساتھ کورونا متاثرین زچگی بھی بہتر طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

پانچ سو کرونا متاثرین کی کامیاب زچگی 503 ولادتیں
پانچ سو کرونا متاثرین کی کامیاب زچگی 503 ولادتیں

By

Published : Jul 22, 2020, 8:18 PM IST

اب تک اس اسپتال میں 500 زچگی کامیاب ہوئی ہے اس زچگی کے دوران زچہ بچہ دونوں محفوظ رہے ہیں۔

کورونا سے متاثرین ان ماؤں کا ڈاکٹروں نے خاص خیال رکھا جس کے بعد 503 نومولود کی صحیح سلامت ولادتیں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب زچہ کو کورونا کا اثر تھا لیکن نومولود میں کورونا کا اثر نہیں پایا گیا یہ ڈاکٹروں کیلئے ایک چیلنج تھا کہ وہ کس طرح سے کورونا متاثر ماؤں کی زچگی کے عمل کو پورا کرے لیکن ڈاکٹروں نے نائر اسپتال میں اس عمل کا آغاز کیا جس کی وجہ سے انہیں کامیابی بھی ملی ہے۔

اس میں سے 467 کو رختصی بھی دیدی گئی ہے بچوں کے ڈاکٹر نرنجن بلرام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گیناکلوجیک نے اسپتال میں زچگی کی نگرانی کی ہے جس کے بعد یہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ممبئی شہر کئی سرکاری اسپتالوں میں زچگی کا نظم کیا گیا ہے لیکن نائر میں بڑے پیمانے پر زچگی کامیاب ہوئی ہے اس میں اموات کا اندراج صفر ہے جبکہ زچہ بچہ کی کامیابی کے ساتھ زچگی بھی ہوئی ہے۔

کورونا متاثرہ حاملہ خواتین کی زچگی کیلئے ڈاکٹروں کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس کا یہاں خیال کیا گیا کیونکہ ڈاکٹروں کو زچہ کے ساتھ بچہ کو بھی بچاناہوتا ہے اور اس میں کورونا کا اثرات نہ ہو اس کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اس لئے نائر اسپتال میں جو بھی اقدامات کئے اس سے کامیابی کے ساتھ زچگی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details