اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ستارا تھانے علاقے میں ایک خاتون کے ہاتھوں دو معصوم بچوں کے قتل کے سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ واردات کو انجام دینے والی خاتون پولیس کی حراست میں ہے۔ ستارا تھانے کی پولیس نے کہاکہ ادیبہ اور علی دیر رات کھانا کھانے کے بعد کمرے میں سو گئے، صبح 12 بجے تک وہ کمرے سے باہر نہیں نکلے تو ان کی ماں اسے جگانے گئی جہاں پر وہ بے ہوش پائے گئے۔ باقی گھر والوں کو اطلاع دینے کے بعد دونوں کو فوری طور پر شہر کے کے سرکاری ہسپتال گھائی میں داخل کرایا گیا جب ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کی موت کی تصدیق کی۔
Woman killed Her Kids بے رحم ماں نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا - mother arrest
اورنگ آباد شہر کے ستارا تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس افسوسناک واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ Woman killed Her Own Two Innocent Children
گھائی اسپتال میں دونوں بچوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ستارا تھانے کے انسپکٹر پرشانت پوتدار اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ اس کے بعد گھر میں مشکوک چیزیں ملیں۔ اسی لئے بچوں کے قتل کے معاملے میں گھر کے تمام لوگوں سے تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ماں نے دونوں بچوں کو قتل کیا۔ ستارا پولیس نے حسین بصروی (31) کی شکایت پر عالیہ فہد بصری (22) کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ لواحقین میں سے کوئی بھی بچوں کی موت پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔ ستارا پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کا جا رہی ہے کہ ماں نے اپنے دونوں بچوں کو کیوں مارا۔
یہ بھی پڑھیں:Vinod Kambli Booked For Hitting Wife سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی پر اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام