ممبئی:ممبئی پولیس نے بدھ کی شام 56 سالہ منوج ساہنی کو مبینہ طور پر اپنی معشوقہ سرسوتی ویدیا کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس نے میرا روڈ کے علاقے میں سوسائٹی سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد کر لی۔ معلومات کے مطابق یہ جوڑا لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ میرا روڈ علاقے میں آکاش گنگا عمارت میں کرائے کے فلیٹ میں سرسوتی ویدیا تین سال سے ملزم کے ساتھ رہ رہی تھی۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کے ڈی سی پی جینت بجبالے نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی، جس کی شناخت سرسوتی ویدیا (32) کے طور پر ہوئی ہے، اپنے 56 سالہ ساتھی منوج ساہنی کے ساتھ آکاش گنگا عمارت میں کرائے کے فلیٹ میں تین سال سے رہ رہی تھی۔
مزید پڑھیں:Girl Murdered in Delhi عاشق کے ہاتھوں معشوقہ کا قتل، لاش کے 35 ٹکڑے کئے
بدھ کو عمارت کے ایک رہائشی کی طرف سے نیا نگر پولیس اسٹیشن کو کال موصول ہوئی کہ جوڑے کے فلیٹ سے بدبو آ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس کو ایک بری طرح بوسیدہ لاش ملی ہے۔ لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹا گیا۔ افسر نے بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جینت بجبالے نے بتایا کہ پولیس کو میرا روڈ علاقے کی ایک سوسائٹی سے خاتون کی لاش ملی۔ یہاں ایک جوڑا لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔