اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: فاقہ کشی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی - Malegaon

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران بہت سارے خودکشی کے معاملات سامنے آئے ہیں.

woman commits suicide in Malegaon
مالیگاؤں: فاقہ کشی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

By

Published : Jun 15, 2020, 10:53 PM IST

آج شہر کے رمضان پورہ علاقہ میں 23 سالہ فاطمہ جمیل احمد نامی خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی.

مالیگاؤں: فاقہ کشی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

سوشل ورکر شفیق انٹی کرپشن نے بتایا کہ اس خاتون کا سسرال مالیگاؤں کا ہے اور مائیکا ایگت پوری میں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس خاتون کے خاوند جمیل احمد نے بیروزگار ہوچکے تھے اور گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی تھی.

انہوں نے کہا کہ یہ خاتون گلی محلے میں مانگ کر گزارا کر رہی تھی. پھانسی لگانے سے قبل خاتون نے دس روپئے قرض لیکر بچہ کو دودھ پلایا تھا۔

مالیگاؤں شہر میں ایک ہفتہ کے دوران تین خودکشی کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران دس سے زائد افراد نے خودکشی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details