یہ دل دہلا دینے والا حادثہ سلوڑ تحصیل کے اندھیری گاؤں میں پیش آیا۔
یہ عورت تقریباً 95 فیصد جلد گئی تھی اور اسے اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ علاج کے دوران اس خاتون کی موت ہو گئی۔
اورنگ آباد کی سلوڑ تحصیل میں اتوار کی رات کو عورت نے ایک شخص کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جب اس شخص نے متاثرہ عورت پر مٹی کا تیل ڈال کر اُس کو زندہ جلا دیا۔
متاثرہ عورت کی چیخ و پکار سن کر اُس کے گھر کے قریب رہنے والے لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے مقامی ہسپتال لے گئے لیکن مقامی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اسے اورنگ آباد شہر کے گورنمنٹ ہسپتال بھیج دیا جس وقت اسے گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہ تقریبا 95 فیصد جھلس چکی تھیں اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
موت کے بعد سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کو اُس کے گاؤں بھیجا گیا۔