مالیگاؤں: بیمار خاتون نے خودکشی کی کوشش کی
مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ایک بار پھر سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مالیگاؤں میں گذشتہ روز ایک اور خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے بجرنگ واڑی علاقے میں رہنے والی خاتون جو تین بچوں کی والدہ ہے اس نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک خودکشی کی کوشش کی تھی۔ متاثرہ کی شناخت عرفیہ صدف کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی عمر 35 برس بتائی جارہی ہے،
پولیس کے مطابق متاثرہ نے اپنے ہی گھر کے باتھ روم میں خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی جس کے باعث خاتون 90 فیصد تک جھلس گئی۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں متاثرہ نے کہا کہ اس کے سر میں بہت درد ہورہا تھا جسے وہ برداشت نہ کرسکی، اس لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔