ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں لاک ڈاؤن کے درمیان سے تقریباً 37861 تارکین وطن مزدور شہریوں اور طالب علموں کو ٹرینز کی مدد سےا ان کے اپنے آبائی ریاستوں میں پہنچا گیا ہے۔
پونے پولیس کی مدد سے ہزاروں مزدور اپنے گھر پہنچے - لاک ڈاؤن
عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے 37861 تارکین وطن مزدوروں کو پولیس کے تعاون سے ان کے گھر پہنچایا گیا۔
عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے 37861 تارکین وطن مزدوروں کو پولیس کے تعاون سے ان کے گھر پہنچایا گیا
پونے کے پولیس کمشنر ڈاکٹر کے وینکٹیشم نے پولیس پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں ضلع سے کئی خصوصی ٹرینز مختلف ریاستوں میں مختلف اضلاع کے لیے روانہ ہونے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22 مئی تک 37861 تارکین وطن محنت کشوں مزدوروں اور طالب علموں کو اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں خصوصی شرمک ٹرینز کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا۔