اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے' - حکومت سازی پر کانگریس کا بیان

مہاراشٹر میں بی جے پی کے مابین حکومت سازی کے لیے جاری رشہ کشی کے درمیان کانگریس کے سینیئر رہنما حسین دلوائی نے کہا کہ مہاراشٹر میں کانگریس بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گی۔

'مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے'

By

Published : Nov 8, 2019, 2:39 PM IST

حسین دلوائی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اراکین پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

کانگریس کے اراکین اسمبلی ایک ساتھ ہیں۔ کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی سے الگ نہیں ہوگا۔ اراکین اسمبلی ہائی کمان کی پیروی کریں گے۔ ہم بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نشنلسٹ کانگریس پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں اور لوگوں نے مہاراشٹر کو بچانے کے لیے ہمیں ووٹ دیا ہے۔

حسین دلوائی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بی جے پی ہمارے اراکین اسمبلی کو دام میں نہیں پھنسا سکتی۔

گذشتہ روز انہوں نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کا اشارہ بھی دیا اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیوسینا سے اگلے وزیر اعلی پر دونوں جماعتیں تبادلہ خیال کرسکتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی جو بھی فیصلہ لیں گی وہ این سی پی کے ساتھ مل کر لیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ بی جے پی کا وزیر اعلی ہو۔ کانگریس اور این سی پی بی جے پی کا وزیر اعلی نہیں چاہتے ہیں۔ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 9 نومبر حکومت سازی کے لیے آخری تاریخ ہے۔شیوسینا کابینی محکمہ اور وزیر اعلی کے عہدے کے لیے بضد ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس میں بی جے پی 105 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ شیوسینا 56 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details