چندر کانگت پاٹل نے صحافیوں سے پوجا چوہان کی خودکشی معاملے پر وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے خاموش رہنے پر ان کی تنقید کی اور حکومت کو خبردار کیا کہ یکم مارچ تک اگر راٹھور کا استعفی نہیں لیا گیا یا انہیں ریاستی کابینہ سے برخاست نہیں کیا گیا تو بی جے پی اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی اسمبلی کی کارروائی چلنے نہیں دے گی۔
بی جے پی نے وزیر جنگلات راٹھور کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
مہاراشٹر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر چندر کانگت پاٹل نے مہاراشٹر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر یکم مارچ تک وزیر جنگلات سنجے راٹھور سے استعفی لینے میں حکومت ناکام رہی تو بی جے پی اسمبلی کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی اس معاملے میں خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس معاملے میں خاموش رہتے ہیں تو ہم بھی انہیں اسمبلی کی کارروائی کے وقت بولنے نہیں دیں گے۔
چندر کانگت پاٹل نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ محترمہ چوان نے خودکشی کی ہے یا پھر ان کا قتل ہوا ہے۔ بیڑ ضلع کی لڑکی محترمہ چوہان کی اسقاط حمل یوتمال میں کیسے ہوا اور وہ دو لوگوں کہاں ہیں جو اسقاط حمل کے وقت موجود تھے۔ اسقاط حمل کرنے والے ڈاکٹر روہت داس چوہان کہاں ہیں۔ حکومت کو اس معاملے کی صحیح طریقے سے جانچ کرنی چاہیے۔