اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حلف برداری میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو مدعو کریں گے' - مہا وکاس اگھاڑی

شیوسینا کے سینئر رہنما سنجے راوت کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو 28 نومبر کو شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

'حلف برداری میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو مدعو کریں گے'
'حلف برداری میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو مدعو کریں گے'

By

Published : Nov 27, 2019, 1:48 PM IST

سنجے راوت سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعظم کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جائے گا تو راوت نے کہا کہ ہاں، ہم سب کو مدعو کریں گے۔ ہم امیت شاہ کو بھی مدعو کریں گے'۔

گذشتہ روز این سی پی، کانگریس اور شیوسینا کے رہنماؤں کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی،جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو اپنے عہدے و رازداری کا حلف لیں گے۔

ریاست میں شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں نے گورنر کو ایک مکتوب دیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ٹھاکرے کو مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو صبح 8 بجے دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details