اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمبت پاترا کو قانون کے مطابق جواب دیں گے: عارف نسیم خان - بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی عارف نسیم خان نے کہا کہ سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کی ہے وہ غلط ہے اور میں پاترا کو قانون کے مطابق جواب دوں گا۔

عارف نسیم خان
عارف نسیم خان

By

Published : Feb 7, 2020, 8:08 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہت جس بابت عارف نسیم خان نے کہا کہ سمبت پاترا نے غلط اور ایڈیٹیڈ ویڈیو سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس ضمن میں نسیم خان نے سمبت پاترا کو قانون کے مطابق جواب دینے کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی شکایت ممبئی پولیس کمشنر، ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نیز الیکشن کمیشن سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس تعلق سے عارف نسیم خان نے کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں جب بی جے پی کو اپنی شکشت صاف طور پر نظر آنے لگی ہے تو اس نے حزب اختلاف کو بدنام کرنے کی کوششیں شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پرانی اور ایڈیڈیٹ ویڈیو کی کسی بھی طرح کی تفتیش نہ کرتے ہوئے سمبت پاترا نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے جس کا واضح مقصد مجھے اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ پاترا ہی نہیں بلکہ پوری بی جے پی کا مقصد ہے کہ کسی بھی طرح سماجی اتحاد کو تقصان پہنچایا جائے تا کہ اسے اس کا فائدہ ملے۔

سمبت پاترا کے ذریعے شیئر کردہ ویڈیو کے بارے میں نسیم خان نے کہا کہ 'یہ ویڈیو مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے دوران آر ایس ایس کے ایک کارکن نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مجھے اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جس کی شکایت اُس وقت میں نے پولیس سے کی تھی اور پولیس نے یہ حرکت کرنے والے آر ایس ایس کارکن کے خلاف کارروائی بھی کی تھی۔

اُس وقت پولیس نے اس ویڈیو کی تفتیش کی بھی کی تھی جس میں یہ بات صاف طور پر سامنے آئی تھی کہ یہ ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ان سب کے باوجود بی جے پی نے ایک بار پھر اسی ویڈیو کی تشہیر شروع کی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی صرف اور صرف سماجی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہے اور نفرت پھیلانا چاہتی ہے۔

ووٹوں کے بٹوارے کے لیے اس کی اس طرح کی مذموم کوشش کے خلاف ہم نے ایک بار پھر ممبئی پولیس کمشنر اور ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نیز الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے، اور اس طرح کی حرکت کرنے والے سمبت پاترا کو ہم قانون کے مطابق جواب دیں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details