اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ونچت بہوجن اگھاڑی تمام 288 سیٹوں پر تنہا الیکشن لڑے گی'

ونچت بہوجن اگھاڑی کے رہنما پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ آئندہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی تمام سیٹوں پر تنہا امیدوار کھڑے کرے گی۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے رہنما پرکاش امبیڈکر

By

Published : Sep 18, 2019, 8:27 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:53 AM IST

پرکاش امبیڈکر نے شاہو اسمارک بھون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑے گی بلکہ تنہا تمام سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم سے اتحاد کیا تھا لیکن اب یہ اتحاد ٹوٹ چکا ہے اور ہماری پارٹی تمام 288 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ کچھ چھوٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ گفتگو جاری ہے جن پر فیصلہ دو دن کے بعد کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر و رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بیان دیا تھا کہ ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی بی ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے، اس کے جواب میں پرکاش امبیڈکرنے کہا کہ وہ امتیاز جلیل کا عوام کے درمیان شکریہ اد ا کر رہے ہیں کیوں کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد وہ سیاسی ماہر اور زیادہ عقلمند ہوگئے ہیں جو اس طرح کا بیان دے رہے ہیں۔

کانگریس کے ساتھ اتحاد ناکام ہونے کے بعد پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ سینڈوِچ یا فٹبال نہیں بننا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات کے دوران وہ کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں شدید نقصان ہوا، بعد ازاں ہم نے کانگریس کے ساتھ 125۔125 سیٹ پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا تھا جسے کانگریس نے قبول نہیں کیا۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک بار کہا تھا کہ بی جے پی کو ونچت اگھاڑی ہی ٹکر دے سکتی ہے لہٰذا ہماری پارٹی تنہا اسمبلی الیکشن لڑے گی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 2:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details