اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کا ساورکر کو بھارت رتن دلانے کا وعدہ - بھارت رتن

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی پولنگ سے چند روز قبل شیوسینا اور بی جے پی نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔

ساورکر

By

Published : Oct 15, 2019, 10:53 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 3:24 AM IST

بی جے پی کے انتخابی منشور میں 16 نکاتی پروگرامز پیش کیے گئے ہیں تو شیوسینا نے ہر حلقے کے لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

شیوسینا نے دس روپے میں کھانے کی تھالی دینے کی بات بھی کہی ہے تو بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن اعزاز دینے کی بات کہی ہے اور اسے اپنے انتخابی منشور میں ترجیح دی ہے۔

بی جے پی نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا

بی جے پی اور اس کی حلیف جماعت شیوسینا عرصہ دراز سے ساورکر کو بھارت رتن دینے کی وکالت کرتی رہی ہیں۔

بی جے پی نے انتخابی منشور میں ساورکر کے علاوہ ساوتری بائی پھولے کو بھی بھارت دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن کے لیے وزیراعظم اور صدر کی سفارش پر ہر برس تین ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں شیوسینا اور بی جے پی متحدہ طور پر اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہیں لیکن دونوں پارٹیوں نے الگ الگ انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ شیوسینا نے پہلے اپنا انتخابی منشور جاری کیا اور اب بی جے پی نے بھی اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 3:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details