اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wife Killed By Husband دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کوانجکشن لگا کر کیا قتل - انجکشن لگا کر بیوی کا قتل

پونے میں ایک شخص نے اپنے ساتھ کام کرنے والی نرس سے شادی کرنے کے لیے انجکشن لگا کر بیوی کو قتل کر دیا۔ Wife Killed by Injection in Pune

Wife Killed By Husband
انجکشن لگا کر بیوی کا قتل

By

Published : Nov 23, 2022, 7:44 PM IST

پونے: مہاراشٹر کے شہر پونے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے نرس سے شادی کرنے کے لیے اپنی بیوی کو بلڈ پریشر اور شوگر کم کرنے والا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سواپنل وبھیشن ساونت نے اپنی بیوی پرینکا ساونت کا قتل کیا ہے۔ ملزم سواپنل ساونت ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے کسی کو بتائے بغیر خطرناک ادویات لے لیں۔ یہ دوائیں اس نے اپنی متوفی بیوی پرینکا ساونت کو دی تھی۔ سواپنل نے پرینکا کو کچھ دوسری دواؤں کے ساتھ بی پی اور شوگر کم کرنے کے لیے دو انجیکشن لگائے جس کے سبب پرینکا کی موت ہوگئی۔ Husband Murder Wife with injection

پولیس کے مطابق سواپنل وبھیشن ساونت (23، رہائش سانگوی، تحصیل اشٹی، ضلع بیڑ) جو ملشی تعلقہ کے گھوٹواڈے پھاٹا کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں بطور اٹینڈنٹ کام کرتا تھا۔ اس نے پرینکا کھتری کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ پانچ ماہ قبل وہ دونوں کسر امبولی میں کرائے پر کمرہ لے کر رہنے آئے تھے۔

اس درمیان سواپنل کا ایک لڑکی کے ساتھ افیئر تھا جو ہسپتال میں نرس تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن چونکہ اس کی پہلی شادی پرینکا کے ساتھ ہوئی تھی اس لیے وہ دوسری شادی نہیں کر سکتا تھا۔ چنانچہ اس نے اپنی بیوی پرینکا کو اس کی رہائش گاہ پر ہی قتل کر دیا اور اسے علاج کے لیے گھوٹواڑے پھاٹا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال لے جانے کی جھوٹی کہانی رچی۔ وہاں موجود ڈاکٹر نے پوڈ پولیس کو ناگہانی موت کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پرینکا کے اہل خانہ نے سواپنل ساونت کے خلاف ذہنی اذیت دینے کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سواپنل نے غلط دوائیاں دے دے کر پرینکا کا قتل کیا ہے۔

اس قتل معاملے کی تحقیقات سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس انکت گوئل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مِتیش گھاٹے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھاؤ صاحب دھولے، پولیس انسپکٹر منوج کمار یادو، پولیس انسپکٹر اشوک دھومل، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ونائک دیوکر اور پون چودھری کی رہنمائی میں کی گئی۔ پولس سب انسپکٹر سریکانت جادھو، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر سنتوش کمبھار، پولس کانسٹیبل آنند باتھے کی ٹیم نے یہ کام کیا۔ پولیس سب انسپکٹر سریکانت جادھو اس جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details