اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں شہر ترقیاتی کاموں سے محروم کیوں؟ - مالیگاؤں شہر ترقیاتی کاموں سے محروم کیوں

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شہر میں بنیادی مسائل سے لیکر ترقیاتی منصوبوں پر آج تک کوئی عمل نہیں ہو پایا ہے۔

مالیگاؤں شہر ترقیاتی کاموں سے محروم کیوں؟
مالیگاؤں شہر ترقیاتی کاموں سے محروم کیوں؟

By

Published : Jun 14, 2020, 5:27 PM IST

مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے صحافیوں سے شہر کے نامکمل ترقیاتی کاموں اور منصوبوں پر بات چیت کی اور لاک ڈاؤن کے دوران مجلس اتجاد المسلمین پارٹی کی سماجی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہر کے بڑے ترقیاتی کاموں میں سٹی ڈیولپمنٹ پلان، دو فلائی اوور بریج، سرکاری کالج اور یونیورسٹی، سرکاری ملٹی اسپیشلسٹ ہسپتال، ریلوے لائن اور شہر کو ضلع کا درجہ سے آج تک محرومی کا شکار ہے۔جس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔

مالیگاؤں شہر ترقیاتی کاموں سے محروم کیوں؟

شہر کے مقامی سیاسی رہنماؤں نے شہر کی ترقی اور عوامی مفاد عامہ کے لیے کبھی بھی ایک ساتھ کر کام نہیں کیا۔ یہاں تک کے لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کو لیکر مقامی سطح پر مجموعی طور پر سیاسی جماعتیں ایک جٹ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں سینٹرل میں مجلس اتجاد المسلمین سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی ہیں اور کارپوریشن میں برسر اقتدار گروپ کانگریس پارٹی کی میئر طاہرہ شیخ رشید ہے۔ اسی طرح سے مالیگاؤں آوٹرمیں شیوسینا سے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر دادا بھسے ہیں اور دھولیہ مالیگاؤں حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر سبھاش بھامرے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details