کانگریس حکومت میں پیٹرول ڈیزل کے دام میں اضافہ پر ٹوئٹ کے ذریعہ احتجاج کرنے والے فلم اداکار امتیابھ بچن اور اکشے کمار پر تنقید کی۔
جیتندر اوہاڑ نے امیتابھ بچن اور اکشے کمار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بڑھتی پیٹرول اور ڈیزل قیمتیں انہیں معلوم نہیں، اخبار نہیں پڑھتے کیا؟ آج کے مہنگے ایندھن پر وہ خاموش کیوں ہیں؟ جنہوں نے کانگریس حکومت کے دور میں احتجاج کیا تھا۔
ملک میں اس وقت آئے دن پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپوزیشن احتجاج کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے۔ خبروں میں ایندھن کے دام سرخیاں بٹورے ہوئے ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر کے کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ نے امتیابھ بچن کی جانب سے کانگریس حکومت میں بڑھتے ایندھن کے داموں پر احتجاجاً کئے گئے ٹوئٹ کہ ہم گاڑی چلائیں یا جلائیں۔ سے متعلق ایک ویڈیو جاری کیا۔
مہاراشٹر کے کابینی وزیر جیتندر اوہاڑ کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر بگ بی امتیابھ بچن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ پیٹرول لے کر گاڑی چلائیں یا جلائیں؟ اور اکشے کمار نے کہا تھا کہ کیا ہم سائیکل چلائیں گے ؟آج امتیابھ بچن اور اکشے کمار خاموش کیوں ہیں۔
اوہاڑ نے کہا کہ کیا امتیابھ بچن اپنی کار جلا دیئے ہیں یا اکشے سائیکل سواری کر رہے ہیں اور شاید اس مہنگائی پر اسی لیے خاموش ہیں ۔ آج یہ دونوں اداکار خاموش کیوں ہیں۔ کیا آج کا بڑھا ہوا دام انھیں زیادہ نہیں لگ رہا ہے یا وہ موجودہ بی جے پی حکومت کے کارکن بن گئے ہیں۔
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر امیتابھ بچن خاموش کیوں؟ جتیندر اوہاڑ نے کہا کانگریس حکومت میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اچھا آیا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہے آج عالمی منڈی میں تیل سستا ہے لیکن بھارت میں مہنگا کیا جارہا ہے کیوں کہ اس کا فائدہ بی جے پی نے کہیں اور اٹھانے والی ہے کسی اور کو پہنچانے والی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مودی حکومت میں جب ایندھن کے دام لگاتار بڑھ رہے ہیں ایسے میں یہ دونوں اداکار جو اپنی ادکاری کی بناء پر جانے جاتے ہیں کیا یہ اخبار نہیں پڑھ رہے ہیں یا نیوز نہیں سن رہے ہیں آج ان کی خاموش پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔ اگرچہ آپ کو اس وقت کی قیمت مہنگی لگ رہی تھی تو آج کی قیمت پر آپ کیا کہیں گے ۔