اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سول ہسپتال میں زچگی کی لیے آنے والی خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک' - shifted dholia hospital

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے ایک وفد کے ساتھ شہر کے جنرل ہسپتال کا ہنگامی طور پر دورہ کیا۔

آصف شیخ
آصف شیخ

By

Published : Jul 5, 2021, 10:39 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مسائل کی کمی نہیں ہے۔ یہاں تعلیم سے لے کر روزگار تک، بنیادی سہولیات سے لے کر تفریحی کے انتظامات تک ہر شعبہ میں مسائل ہی مسائل نظر آئیں گے۔ تاہم یہاں کی عوام صبر وشکر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

آج سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے ایک وفد کے ساتھ شہر کے جنرل ہسپتال کا ہنگامی طور پر دورہ کیا اور جنرل ہسپتال کے زمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ایک شکایتی مکتوب دیا۔

اس مکتوب کی ایک کاپی وزیر صحت راجیش ٹوپے، ناسک سول سرجن، ناسک ڈسٹرکٹ (ناسک) کو بھی روانہ کی۔

اس تعلق سے انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں زچگی کے لیے آنے والی خواتین کو دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں ذہنی و جسمانی تکالیف دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اس مسلے کا فوری طور پر ان کا حل کیا جائے بصورت دیگر جنرل ہسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے۔ اس شہر میں انتہائی غریب شہریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ کافی دنوں سے انہیں یہ شکایت موصول ہورہی تھی کہ غریب شہریوں کی خواتین کو بنیادی طور پر دوسرے اور تیسرے سیزرین کے لیے دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب انہیں طبی امداد کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔

آصف شیخ نے کہا کہ سول اسپتال انتظامیہ انہیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں دھولیہ منتقل کرنے پر بضد دکھائی دیتا ہے۔ یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت نے مالیگاؤں شہر اور تعلقہ کے عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے جنرل اسپتال شروع کیا ہے۔

انہوں نے جنرل ہسپتال انتظامیہ سے سوال کیا کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے کہ جنرل اسپتال میں کوئی ٹرینڈ عملہ موجود کیوں نہیں ہے اور سزیرین کے لیے جدید ترین آپریشن تھیٹر بھی موجود کیوں نہیں ہیں؟

انہوں نےسوال کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کا محکمہ صحت اس جنرل اسپتال مالیگاؤں پر توجہ کیوں نہیں دے رہا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details