اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈبلیو ایچ او کی میٹنگ کے لیے دانشور طبقہ کو کرنا پڑا چار گھنٹے کا انتظار - مہاراشٹر نیوز

کورونا وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں ڈبلیو ایچ او کی ایما پر اورنگ آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، لیکن یہ اجلاس اپنے مقررہ وقت سےچار گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اعلی سطح کے اس اجلاس میں محض ایک کمیونٹی کے لوگوں کو مدعو کیے جانے پر اورنگ آباد کے دانشور طبقے نےسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی میٹنگ
ڈبلیو ایچ او کی میٹنگ

By

Published : May 13, 2020, 4:32 PM IST

اورنگ آباد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے، ڈبلیو ایچ او کی ایما پرکلکٹر آفس میں ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

اس اجلاس میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پرجاری اقدامات کی جانکاری اور ضروری ہدایات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹرسمیت اعلیٰ سرکاری حکام کو شہر کے اکابرین کے تیکھے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے یہ اجلاس اپنے مقررہ وقت سے چار گھنٹے تاخیر سےشروع ہوا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کی میٹنگ

سرکاری عملے میں تال میل کی کمی سوشل ڈیسٹینس کے نام پر سماجی بائیکاٹ اور ایک مخصوص طبقے کے خلاف میڈیا ٹرائل سے عوامی حلقوں میں پھیل رہی غلط فہمیوں کی جانب بھی اعلی حکام کی توجہ دلائی گئی، ساتھ ہی مریضوں کے ساتھ طبی عملے کے برتاؤ کو ناقابل قبول قرار دیا گیا۔

علما کاکہنا ہے کہ منصوبہ بندی کا فقدان صاف نظر آرہا ہے، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ شرکا اس بات کو لیکر بھی برہم تھے کہ محض ایک کمیونٹی کے نمائندوں کو ہی کیوں مدعو کیا گیا۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کی اورنگ آباد آمد کے تناظر میں یہ اجلاس ہوا، لیکن ریاستی وزیر اپنی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details