گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے کے بعد راوت نے صحافیوں کو بتایاکہ 'ہمیں حکومت بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے'۔ راوت کے ساتھ وزیر مملکت رام داس قدم بھی گورنر سے ملنے کے لیے گئے تھے۔
'جس پارٹی کے پاس اکثریت ہو، حکومت سازی کا دعوی کرے' - سنجے راوت
شیو سینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ اکثریت ہونے پر ریاست میں کوئی بھی سیاسی پارٹی حکومت بنا سکتی ہے۔
'جس پارٹی کے پاس اکثریت ہو، حکومت سازی کا دعوی کرے'
سنجے راوت نے کہا کہ گورنر سے ملاقات ایک رسمی ملاقات تھی۔ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے شیوسینا بانی و سرپرست آنجہانی بال ٹھاکرے کی ایک کتاب اور موجودہ پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے کی دو کتابیں گورنركوشياری کو دیں۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے 10 دن بعد حکومت بنانے سے متعلق دونوں اتحادیوں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان رسہ کشی کے پیش نظر یہ ملاقات اہم سمجھی جا رہی ہے۔