اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقعی تپڑیا کلچرل حال میں معروف صحافی نرنجن ٹکلے کی کتاب ’’ ہو کل جج لویا‘‘ کا اجرا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب کے دوران کنہیا کمار نے عوام سے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے عوام کو سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ Inauguration of Naranjan Takle's Book by Kanhiya Kumar۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے کہ آج سچ بولنے والوں کو ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ سچ بولنے والے کم ہورہے ہیں۔ تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہر دور میں سچ کا پرچم بلند رہا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عوام سچ کو کب تسلیم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں ایک کتاب کی اجرائی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر فری لانس صحافی نرنجن ٹکلے کی کتاب ’’ ہو کل جج لویا‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔