اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: خواتین اور ان کے مسائل کے تعلق سے ویبینار - خواتین کے مسائل

جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو لیڈیز ونگ نے خواتین پر مظالم اور ان کے مسائل پر بات کرنے نیز ٹھوس حل تلاش کرنےکے لیے ویبینار کا انعقاد کیا۔

ویبینار
ویبینار

By

Published : Nov 3, 2020, 9:46 PM IST

اس ویبینار کا آغاز میں مختلف خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کے مسائل نیز ان کا حل بھی پیش کیا۔

شیتل شرما نے بتایا کہ 'سماج نے جب خواتین کو عزت بخشی تو دیوی بنادیا اور جب اس پر ظلم کیا تو داسی بنادیا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'مجرم عورت کو ہی کیوں قرار دیا جاتا ہے؟۔ شیتل شرما نے اپنی گفتگو میں حدیث کا بھی حوالہ دیا جس میں بیٹیوں کی بہترین کفالت پر جنت کی بشارت کی گئی ہے۔

ریحانہ دیشمکھ نے کہا کہ 'رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو بہت سے حقوق دیئے ہیں اور سماج میں ایک مضبوط مقام عطا کیا۔

ایڈوکیٹ اُجوالا کادریکر نے دو اہم باتیں بتائیں۔ ایک یہ کہ بھارت کے آئین نے ہمیں بہت سے حقوق دیئے ہیں لیکن اسکا نفاذ نہیں ہوتا۔ دوسری اہم بات یہ کہ گھروں میں ہی ہم عورتوں کو کمزور بنادیا جاتا ہے۔ معاشرے میں استحصال کیا جاتا ہے ضروری ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آ واز اٹھائیں۔

ممتاز شیخ (ممبی میٹرو کی ناظم) نے 'محمدﷺ عورتوں کے نجات دہندہ'، اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ اور اپنی زندگی کے آخری اوقات میں عورتوں کے حقوق کی طرف متوجہ فرمایا۔ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے سماج کی خواہش کی جہاں عورت تنہا آدھی دنیا کا سفر سونے کے سکے اچھالتے ہوئے کرے اور اسکو خدا کے سوا کسی کا ڈر نہ ہو۔

غرض کہ محمدﷺ کی تعلیمات ہی عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہیں۔ ان حقوق کو ہم خود بھی جانیں اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details