اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام انتخابات کے پیش نظر اسلحہ برآمد - غیر سماجی عناصر

لوک سبھا انتخاب کے دوران شہر میں غیر سماجی عناصر بھی پوری طرح سے سرگرم رہتے ہیں کیونکہ ہر سیاسی پارٹی کا امیدوار اس دوران ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے ایسےلوگوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو عام لوگوں کے درمیان دہشت پیدا کر کے ان کا ووٹ حاصل کر تے ہیں ۔

By

Published : Apr 5, 2019, 3:13 AM IST


ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہتھیار اکثر ریاست اتر پردیش اور بہار در آمد کیے جاتے ہیں اور اسکے لیے ہر راستے کا استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں فروخت کرنے کے لیے کوڈ ورڈ (خفیہ الفاظ) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

عام انتخابات کے پیش نظر اسلحہ برآمد

عام انتخابات کے دوران ان ہتھیاروں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوتا ہے اور اس دوران غیر قانونی طریقے سے شہر میں ہتھیار بھی منگانے کی کوشش کی جاتی ہے، اور ان ہتھیاروں کو 5 ہزار لے کر 50 ہزار میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے کیسے ان حالات سے نپٹا جائے اس بات کولیکر ممبئی سے دیکھیں ای ٹی وی بھارت کی خاص رپورٹ

رواں برس 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں اس بار مودی لہر تو نہیں ہے لیکن گزشتہ 5 برسوں میں حکومت کے ذریعہ جو کام انجام دیے گئے ہیں ان کاموں کا حوالہ موجودہ حکومت دے رہی ہے۔

عام انتخابات کے پیش نظر اسلحہ برآمد

چونکہ گزشتہ عام انتخاب میں مودی لہر نے اپنا اثر دکھایا تھا لیکن اس بار انتخاب ہر امیدوار کے لیے کسی کانٹے کی ٹکر سے کم نہیں ہے۔

شہر میں جرائم پیشہ عناصر اس موقع کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں حال ہی میں ممبئی سے متصل ضلع تھانہ میں کئی ہتھیار پکڑے گے انتخاب کے دوران اس کارروائی کے بعد محکمہ پولیس کے کان کھڑے ہوگئے۔

سایق افسران کا کہنا ہے کہ انتخاب کے دوران لائسنس یافتہ ہتھیاروں کو تو جمع کرا لیا جاتا ہے کیونکہ کی ہر پولیس تھانے میں ان ہتھیاروں کے متعلق تفصیل موجود ہوتی ہے۔لیکن دیسی ہتھیاروں پر کارروائی کیسے کی جائے اس کے لیے انتخاب کے دوران محکمہ پولیس کو خبریوں کے نیٹورک کو استعمال کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details