اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eknath Shinde to Return to Mumbai: ہم جلد ہی ممبئی واپس جائیں گے: ایکناتھ شندے

ایکناتھ شندے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حامی تمام اراکین اسمبلی اپنی مرضی سے گوہاٹی آئے تھے اور اب ہم جلد ہی ممبئی واپس جائیں گے۔ we will be back in mumbai very soon shinde

Rebel MLA Eknath Shinde:
ہم جلد ہی ممبئی واپس جائیں گے: ایکناتھ شندے

By

Published : Jun 28, 2022, 5:10 PM IST

Updated : Jun 28, 2022, 5:30 PM IST

ایکناتھ شندے نے گوہاٹی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا نظریے کے ساتھ ہیں اور اسے ہی آگے بڑھائیں گے۔ اور ہم سب جلد ہی ممبئی لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں موجود کسی بھی ایم ایل اے پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہاں سب خوش ہیں۔ اگر شیوسینا کہتی ہے کہ کچھ اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں تو وہ انہیں ان اراکین کا نام ظاہر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی شیوسینا میں ہیں اور اسے ہی آگے لے جارہے ہیں، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایکناتھ شندے نے دعویٰ کیا کہ ان ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔

واضح رہے کہ شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی ایکناتھ شندے کی سربراہی میں گوہاٹی کے ہوٹل ریڈیسن بلو میں مقیم ہیں، اور وہ جلد ہی ممبئی واپس آسکتے ہیں۔وہیں شندے 50 اراکین اسمبلی کا ساتھ ہونے کا دعوی کررہے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ 9 آزاد اراکین اسمبلی بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر کے گورنر نے حکومت کے فیصلوں کی جانکاری طلب کی

Last Updated : Jun 28, 2022, 5:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details