اردو

urdu

ETV Bharat / state

Talks to salman khurshid: آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، سلمان خورشید

کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین اور مظلموں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا: سلمان خورشید
آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا: سلمان خورشید

By

Published : Jul 17, 2022, 5:41 PM IST

ممبئی: سلمان خورشید نے کہا کہ ہم نے ایک غیر سرکاری تنظیم 'انڈین مسلم فار سول رائٹس' کی تشکیل کی ہے اس تنظیم میں ملک کے دانشور نامور وکلاء، سماجی خدمتگار، سیکولر خیالات کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ظلم کا شکار صرف مسلم طبقہ نہیں بلکہ پسماندہ اور دلت بھی ہے اسلیے ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعه ان کے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

کانگریس رہنما سلمان خورشید سے خصوصی بات چیت
انڈین مسلم فارسول رائٹس

سلمان خورشید نے کہا کہ ہم اس تنظیم کے اغراض و مقاصد کو لیکر بھارت کے الگ الگ شہروں میں جائینگے اور ان سب لوگوں سے ملاقات کرینگے جو ملک کی موجودہ صورت حال کو سمجھتے ہیں اس مسائل کا حل نکالنے کے لیے وہ ہمارے ساتھ آئیں گے ہم اس کے لیے سیاسی سماجی ملی شخصیتوں کے ساتھ مشورہ سے کام کریں گے لیکن تنظیم کو سیاست سے دور رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Name change for Aurangabad and Osmanabad districts:اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کی کابینہ سے منظوری

ABOUT THE AUTHOR

...view details