مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد کے سماجک منچ اور پانی پروٹھا ناگرک کرتی سمیتی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا-
اورنگ آباد: واٹر ٹیکس میں اضافہ کے خلاف احتجاج - انھیں پانی مہینے میں صرف چار مرتبہ مل پاتا ہے
اورنگ آباد کے مقامی افراد سالانہ چار ہزار روپئے واٹر ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انھیں پانی مہینے میں صرف چار مرتبہ مل پاتا ہے
اورنگ آباد: واٹر ٹیکس میں اضافہ کے خلاف احتجاج
دھرنے میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے پرائیوٹ کمپنی واٹر یوٹی لیٹی کا کانٹریکٹ منسوخ کردیا لیکن گزشتہ دو برسوں میں کمپنی نے جو واٹر ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ کیا تھا اسے جوں کا توں برقرار رکھا ہے-
واضح رہے کہ اورنگ آباد کے مقامی افراد سالانہ چار ہزار روپئے واٹر ٹیکس ادا کرنے پر
مجبور ہیں جبکہ انھیں پانی مہینے میں صرف چار مرتبہ مل پاتا ہے۔