اورنگ آباد:مہاراشٹر ایریگیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی جانب سے 8.5 ٹی ایم سی پانی چھوڑ نے کا حکم واپس لینے کے باوجود احمد نگر، ناسک ڈویژن میں سیاسی دباؤ کی وجہ سے جائیکواڑی ڈیم میں پانی نہیں چھوڑا گیا ہے۔ اس دوران شندے گروپ کے رکن اسمبلی سنجے شرساٹھ بھی جائیکواڑی ڈیم میں پانی کے اس مسئلہ میں کود پڑے ہیں۔ سنجے شرساٹھ نے خبر دار کیا کہ مراٹھواڑہ کو اس کا صحیح پانی اور حق ملنا چاہیے۔ وقت ملا تو انہوں نے عدالت میں لڑنے کی تیاری بھی ظاہر کی۔ ایکناتھ شندے کے رکن اسمبلی سنجے شرساٹھ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مراٹھواڑہ کو پانی ملنا چاہیے۔ عدالت نے بھی اس کا حکم دیا ہے، لیکن کچھ لوگ اس کے خلاف ہیں۔ ہمیں اپنے حق کے مطابق پانی ملنا چاہیے، اور عدالت کے حکم کے مطابق پانی دیا جائے۔ اس لیے ہم عدالت بھی جائیں گے، اور مراٹھواڑہ کو مناسب پانی فراہم کرنے کے لیے وکلاء کی فوج تیار بھی کریں گے۔ شر ساٹھ نے کہا ہے کہ اب پانی کے لیے لڑنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: