ریاست مہاراسٹر کے اورنگ آباد شہر کے قلب میں واقع سوت گیرنی گراؤنڈ ان دنوں عارضی تالاب میں تبدیل ہوچکا ہے، جہاں ڈرینج کی غلاظت جمع ہونے سے اطراف کی بستیوں میں وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے، مقامی لوگوں کی شکایت کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے اس مسئلے کا حل نہیں نکالا جارہا ہے۔ اس کے وجہ سے مقامی لوگ اب غلاظت میں جینے کو مجبور ہیں۔
وہیں سوت گیرنی گراؤنڈ سے لگ کر ہی میونسپل کارپوریشن کا میٹرنیٹی اسپتال بھی ہے، اس اسپتال کا عملہ اور مریض بھی بدبو سے پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ دو مہینے سے باضابطہ شکایتیں کیں جارہی ہیں لیکن کارپوریشن حکام نے آج تک اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا ۔