اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع مشہور شہرت یافتہ اجنتا کی غاروں میں پانی کی فراہمی 2019 سے بند ہونے کی وجہ سے غاروں میں سیاحوں کو پانی کا مسئلہ ہو رہا ہے۔ اجنتا میں ایم جے پی کو پانی کے بل کی رقم 2.5 کروڑ روپے ادا نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہاں پر پانی کی سپلائی بند کر دی گئی۔ Water Connection to Ajanta Caves Disconnected
اجنتا کی غاروں میں پانی کی فراہمی کے لیے اے ایس آئی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مشہور اجنتا غاروں میں پینے کے پانی کے لیے غار نمبر ایک کے اوپر آر او سسٹم اور 10 ہزار لیٹر پانی کی ٹینک لگائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو پینے کے پانی کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ساتھ ہی اجنتا غاروں میں موجود قدرتی وسائل کے ذریعے جمع ہونے والے پانی کو موٹر کے ذریعے نکل کر استعمال کیا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے محکمہ آثار قدیمہ Department of Archeology کے ذمہ دار سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاولے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ریاستی حکومت کو پانی کی پریشانی کہ بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ اجنتا میں پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں اور باغات میں پانی کی پریشانی ہو رہی ہے لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ یہاں تک کہ جنوری میں ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے اجنتا غاروں کا دورہ کیا تھا اور وزیر داخلہ اجیت پوار کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ بتایا گیا تھا لیکن یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔