ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سیلفی سے انکار کرنے پر چند افرادجس میں خواتین بھی شامل نے بھارتی کرکٹر اور ممبئی رنجی ٹیم کے کپتان پرتھوی شا پربیس بال بیٹ سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔کرکٹر پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وارئرل ہوگئی۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی کرکٹر پرتھوی شا نے مداحوں کے ساتھ تصاویر لینے سے انکار کردیا۔اس کے بعد ہندوستانی کرکٹر پرتھوی شا کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا، جس کی کھڑکیوں کو بیس بال کے بلے سے توڑ دیا گیا۔
پولیس نے بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر حملہ کرنے اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرکٹر سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث دو خواتین کی شناخت شوبھت ٹھاکر اور ثنا یا سپنا گل کے طور پر ہوئی ہے ۔اس معاملے میں ملوث دیگر لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔