اردو

urdu

ETV Bharat / state

واشم: قانون سب کے لئے برابر ہے بھیڑ کے خلاف فوری کاروائی کریں: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے - وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، واشم میں بھیڑ کے خلاف انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری کاروائی کریں۔

واشم: قانون سب کے لئے برابر ہے بھیڑ کے خلاف فوری کاروائی کریں: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
واشم: قانون سب کے لئے برابر ہے بھیڑ کے خلاف فوری کاروائی کریں: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

By

Published : Feb 24, 2021, 12:00 PM IST

ریاستی وزیر جنگلات سنجے راٹھور کے واشیم کے دورے کے دوران کورونا سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمایانہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والی بھیڑ کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ کوویڈ سے متعلق صحت کے قواعد سب کے لئے یکساں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوویڈ مدت کے دوران بھیڑ موجود ہے تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

پوجا چوان کی موت کے بعد پریشانی میں مبتلا وزیر جنگلات سنجے راٹھور آج پوہردوی پہنچ گئے۔ اس وقت سنجے راٹھور کے کارکنان ان کے استقبال کے لئے یہاں جمع ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے بھیڑ سے بچنے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مناسب احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن وزیر موصوف، وزیر اعلیٰ کی اپیل کو انجانے میں نظر انداز کرتے دکھائی دیئے، پوہردوی کے ہجوم میں کورونا کے قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس بابت وزیر اعلیٰ نے کہا، اگر صحت کے قوانین پر عمل کیے بغیر کووڈ کے دور میں اتنی بھیڑ ہو تو ، ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے واشیم کلکٹر اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سے بھی اس معاملے میں معلومات طلب کی ہیں۔ اگر سنجے راٹھور کے حامیوں کے ہجوم کی وجہ سے کورونا بڑھتا ہے تو کون ذمہ دار ہے؟ سنجے راٹھور کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا اس طرح خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے آج ورشا بنگلے میں ریاست میں کوویڈ کی صورتحال پر ایک جائزہ لینے والےاجلاس میں کیا۔ انہوں نے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن کے میونسپل کمشنرز کو بھی انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں رہنمائی دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران، ہم کوویڈ کی جنگ انتہائی پابندی اور عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز ، پولیس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے عہدیدار اور عملہ اس وبا کو روکنے کے لئے دل کھول کر کام کر رہے ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام اہم مذہبی تہواروں کا اہتمام لوگوں نے امن کے ساتھ اور حکومت کے طے شدہ قواعد کے مطابق کیا تھا ۔ اس دور میں بڑے مذہبی مقامات بھی قواعد پر عمل پیرا تھے اور اب بھی ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مشن کے آغاز یا اختتام پر بھی قوانین پر عمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کا آنا ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے۔ اسی وجہ سے میں نے ہر طرح کے مذہبی ، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر کچھ وقت کے لئے پابندی لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details