ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے ایک ہسپتال میں وارڈ بوائے کی خدمات انجام دے رہے شمشیر خان نے کورونا سے متعلق بات چیت کے دوران کہا کہ 'بیماری سے ڈریں نہیں بلکہ ہمت سے لڑیں اور احتیاط و علاج جاری رکھیں تو کورونا سے مقابلہ جیتا جاسکتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت پر شمشیر خان نے ایک وارڈ بوائے کی کورونا ہسپتال میں بے لوث خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں ٹریننگ کے دوران سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کسی بھی مریض کو بلا امتیاز ان کی ہر ضرورت کو پوری کرنے کی کوشش کرنا ہے انھیں حوصلہ دینا ہے۔'
شمشیر نے بتایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے کورونا ہسپتالوں میں مختلف آسامیاں نکلی تھی۔ ان کا انتخاب وارڈ بوائے کے لئے ہوا۔ ان کے جذبہ خدمت و ہمت کو دیکھتے ہوئے ان کا انتخاب کیا گیا۔'