ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے جلگاؤں کے ایرنڈول جامع مسجد کو لیکر وزیر اوقاف عبدالستار نے کہاکہ ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پل کے لیے بھی نہیں ٹک سکا اس طرح کی بے بنیاد دعووں کی قلعی کھل سکے۔مسجد کو لیکر ہمیشہ کے لیے ایسا قانون نافذ کر دیا جائیگا جس سے مسجد کے وجود کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہ ہو۔
غور طلب ہے کہ ایرنڈول کی جامع مسجد پانڈو واڈہ سنگھرش سمیتی نے دعوہ کیا تھا کہ یہ مسجد ہندو مذہبی ڈھانچے کو منہدم کر کے تعمیر کی گئی ہے اس بات کو لیکر سمیتی کے کارکنان نے کلکٹر کے پاس شکایت کی۔ اس شکایت کے بعد کلکٹر نے بنا مسجد انتظامیہ کی سنوائی کے ہی یکطرفه حکم صادر کرتے ہوئی دفعہ 144 کا حوالہ دیکر مسجد میں قفل لگا دیا۔