اردو

urdu

ETV Bharat / state

WAQF CEO مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا کام قانون کے مطابق ہوگا - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد

مہاراشٹر وقف بورڈ کے کارگزار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم بی تاشیلدار کام کر رہے ہیں انہوں نے اردو میڈیا کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقف بورڈ میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جلد ہی وقف ملازمین کی بھرتی کی جائینگی

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا کام قانون کے مطابق ہوگا
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا کام قانون کے مطابق ہوگا

By

Published : Jun 24, 2023, 6:20 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا کام قانون کے مطابق ہوگا

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈکے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم بی تاشیلدار نے اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن مراٹھواڑہ کی جانب سے منعقدہ مباحثے کے دوران کہاکہ کا کام کاج اب صرف اور صرف قانون کے مطابق کیا جائے گا، فیصلے کرتے وقت قانون پر عمل آوری کی جائے گی، جنہوں نے اراضیات کو تحویل میں لیا ہے یا خرید وفروخت کی ہے۔ انھیں سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وقف بورڈ کا استحکام اور اس کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہمارا اہم مقصد ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے پاس ریاستی حکومت سے بھی زیادہ اراضیات ہیں جن کی نگہداشت و تحفظ کی ذمہ داری بورڈ کی ہے اسی طرح وقف اراضیات کو ترقیات کے لئے دینے یا اسے لیز (کرایہ) پر دینے کا اختیار قانونی طور پر وقف بورڈ کے پاس ہے لیکن اس کے لئے تجویز متولی کے ذریعہ پیش کیا جانا ضروری ہے جبکہ جو اراضیات وقف بورڈ کی تحویل میں ہیں ان کے متعلق بورڈ فیصلہ کر سکتا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی وضاحت کرتے ہوئے تاشیلدار نے کہا کہ ریاست بھر میں موجود وقف اراضیات کے بارے میں حائل قانونی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے لیگل فرم کی معرفت قانونی لڑائی کی جائے گی ساتھ ہی اداروں کے معاشی معاملوں و تنازعوں کوحل کرنے کے لئے آڈیٹرس سیل بھی قائم کیا جارہا ہے، اب تک تیرہ ہزار پانچ سونوٹس روانہ کی جاپ کی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں وقف بورڈ ویب پورٹل کا افتتاح عمل میں آچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آن لائن سہولیات کی دستیابی ممکن ہو سکے گی ۔رجسٹریشن، اسکیم، چینج رپورٹ و دیگر کاموں کے لئے عوام کو صدر دفتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔ اس سے ان کے وقت اور پیسوں کی نہ صرف بچت ہوگی بلکہ دلالوں کی گھس پیٹھ بھی ختم ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:Imran Pratapgarhi Slams BJP بی جے پی صرف مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے، عمران پرتاپ گڑھی

وقف بورڈ کے سی ای او نے کہاکہ حکومت کے جی آر کے تحت ریاست کے ہر ضلع میں وقف دفتر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ابتدائی مرحلہ میں رتنا گیری و ستارا ضلعی دفاتر کو منظوری دی جاچکی ہے۔ وقف بورڈ میں ملازمین کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 39 املازمین کی بھرتی کے لئے منظوری کے ساتھ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ لہذا پرائیویٹ ادارہ پی بی ایس کا انتخاب اس کاروائی کو انجام دینے کے لئے کیا گیا ہے اور جلد ہی بھرتی کی کاروائی بھی رو بہ عمل لائی جائے گی اس طرح کے انقلابی اقدامات کے ذریعے وقف بورڈ کو حقیقی طور پر ایک با اختیار اور فعال ادارہ بنانے کی جد و جہد جاری ہونے کی معلومات سی ای او وقف بورڈ تاشیلدار نے مراٹھواڑہ کے اردو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران کو تبادلہ خیالات کیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details