اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wanted Drugs Supplier Arrested منشیات کا مفرور ملزم ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار - منشیات کا کاروباری گرفتار

ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ دراصل یہ گرفتاری ایئر انٹلیجنس یونٹ کے افسران کے ذریعے کی گئی ہے، بعد میں اُنہوں میں ملزم کو ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل کے حوالے کر دیا۔

منشیات کا مفرور ملزم ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار
منشیات کا مفرور ملزم ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

By

Published : May 24, 2023, 6:20 PM IST

منشیات کا مفرور ملزم ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

ممبئی:مہاراشٹر کے ممبئی میں منشیات کے ایک مفرور ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل نے علی اصغر شیرازی نام کے شخص کو منشیات کی اسمگلنگ اور اسکا کاروبار کرنے والے سنڈیکیٹ کا حصہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دراصل یہ گرفتاری ایئر انٹلیجنس یونٹ کے افسران کے ذریعے کی گئی ہے، بعد میں اُنہوں میں ملزم کو ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل کے حوالے کیا۔

ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل کے مطابق ریمانڈ کاپی میں اُنہوں نے اس بات کی تفصیل مہیا کی ہے کہ حال ہی میں ایک کارروائی کے دوران سات کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی۔ اس معاملے میں سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسمعاملے میں علی اصغر شیرازی مفرور تھا۔ تفتیش افسر ارون تھورات نے کورٹ میں منشیات سے منسلک کئی کیسز اور کئی ملزمین کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ملزم اس سے پہلے بھی ڈرگس اسمگلنگ کے کئی معاملوں میں شامل رہا ہے۔ ان میں ایک نام جیل میں بند امیر فروز رفائر کا بھی ہے، جو ممبئی میں بڑے پیمانے پر ڈرگس سپلائی کرنے والی گینگ کا سرگرم کارکن ہے۔ اس سے جڑے افراد ممبئی بندرگاہ میں فی الحال ایکٹیو ہیں۔ ممبئی اینٹی اکسٹارشن سیل کی مانیں تو ملزم ڈرگس اسمگلنگ کرنے والے ماسٹر مائنڈ کیلاش راجپوت کے لیے بھارت میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔ کیلاش راجپوت کے خلاف بھارت میں منشیات اسمگلنگ کے معاملے درج ہیں اور اس نے بیرون ممالک میں پناہ لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SSP Doda On Drugs منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی ڈوڈہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details