اردو

urdu

Heavy Rain in Mumbai تیز بارش کے سبب گوونڈی قبرستان کو دیواریں منہدم

By

Published : Jul 24, 2023, 9:21 AM IST

Updated : Jul 24, 2023, 9:33 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے گوونڈی جیسے مسلم اکثریتی علاقے کی رفیق نگر قبرستان جو کہ کورونا کے سبب بند تھی اُسے تدفین کے لیے پھر سے کھولا جائے گا۔ علاقائی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بھی حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اسے دوبارہ تدفین کے لئے کھولا جائیگا۔ Heavy Rain in Mumbai

Etv Bharat
Etv Bharat

تیز بارش کے سبب گوونڈی قبرستان کو دیواریں منہدم

ممبئی: ان دنوں ممبئی کی تیز بارش کے سبب ہر جگہ کی طرح گوونڈی جیسے مسلم اکثریتی علاقے کی رفیق نگر قبرستان میں بھی تباہی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔۔قبرستان کی دیواریں منہدم ہو گئی۔۔اور یہاں قبرستان کی مٹی بھی بہہ گئی۔۔جس کی وجہ سے اب یہاں میتوں کی تدفین کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔ علاقائی رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس قبرستان کا جائزہ لیا بارش سے ہونے والی تباہی کو لیکر اُنہوں نے اسکی جلد سے جلد مرمت کرانے کی بات کہی۔۔

علاقے کے کارپوریٹر فہد اعظمی نے کہا کہ یہاں آبادی اب زیادہ ہے پہلے روزآنہ آٹھ سے دس میتوں کی تدفین کی جاتی تھی۔۔لیکن کورونا میں یہی تعداد زیادہ ہو گئی اس لئے روزآنہ کی میتوں کی تدفین پر روک لگا دی گئی تھی۔۔ اُنہوں نے بدعنوانی کے الزامات کو لیکر کہا کہ یہاں جو بھی کام ہوا ہے وہ سب کی نگرانی میں ہوا ہے۔ اس لئے بدعنوانی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔۔۔جو دیوار گری ہے یہ ڈمپنگ گراؤنڈ کی دیوار ہے۔۔جو گزشتہ 25 برسوں سے ہے۔۔ہم نے فی الحال فوری طور پر منہدم دیوار کے اطراف میں پترے لگا دیئے۔۔بارش کم ہونے پر یہاں دیوار بنائی جائیگی۔۔۔

مزید پڑھیں: گوونڈی میں ایک اور قبرستان کی ضرورت اور مطالبہ

دوسری جانب تیز بارش کے سبب یہاں گرنے والی دیوار اور بہنے والی مٹی کو لیکر علاقائی سیاست شروع ہو گئی ہے۔۔اور اس قبرستان کو لیکر بدعنوانیوں کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اس قبرستان کی تعمیر کے دوران علاقے کے 20 سے زائد لوگوں کی ایک ٹیم بنائی گئی تھی جو اس کی تعمیراتی کام پر نظر رکھے ہوئی تھی۔۔علاقے کے کارپوریٹر فہد اعظمی ان کہا کہ الزامات بہت ہیں لیکن کس نے کیا کرپشن کیا یہ بتانے سے الزام لگانے والے قاصر ہیں۔۔۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 9:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details