ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں شیو سنگرام پارٹی کے صدر وینایک میٹے ان دنوں مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ کو لےکر ریاست گیر مہم چلارہے ہیں۔ اور وہ 26 جون سے مراٹھا ریزرویشن تحریک میں تیزی لانے کی بات کر رہے ہیں۔
مراٹھا ریزرویشن کی تحریک تیز ہوگی: وِنایک میٹے
این ڈی اے کے حامی اور شیو سنگرام پارٹی کے صدر ونایک میٹے ان دنوں مراٹھا ریزرویشن کے سلسلہ میں ریاست گیر مہم چلا رہے ہیں۔
مراٹھا ریزرویشن کی تحریک تیز ہوگی: وینایک میٹے
اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینایک میٹے نے کہا کہ '26 جون سے مراٹھا ریزرویشن تحریک میں شدت لائی جائے گی اور ہر محاذ پر ریاستی حکومت کا گھیراؤ کیا جائے گا۔'
اس موقع پر شیو سنگرام کے صدر نے مسلمانوں کی لبھانے کی کوشش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 'کانگریس اور این سی پی نے ہمیشہ مسلمانوں کو استعمال کیا ہے، اگر مسلمانوں کو ان کا حق چاہیئے تو انہیں شیو سنگرام پارٹی کے ساتھ آنا ہوگا۔